رسائی کے لنکس

logo-print

کشمیر میں بھارتی فوجی ہلاک


کشمیر میں بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی حکام نے کہا ہے کہ منقسم کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے فوجی کا تعلق ’بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)‘ سے بتایا گیا ہے جو ہفتہ کے روز گشت کے دوران مارا گیا۔

بی ایس ایف کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد کچھ وقت کے لیے دونوں ملکوں کی سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس واقعے کے بارے میں فوری طور پر پاکستانی فوج کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG