رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر: ایک ہزار نوجوانوں کو عام معافی دینے کا اعلان


بھارتی کشمیر: ایک ہزار نوجوانوں کو عام معافی دینے کا اعلان
بھارتی کشمیر: ایک ہزار نوجوانوں کو عام معافی دینے کا اعلان

بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کی حکومت نے ان ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کو عام معافی دینے کا اعلان کیا ہے جن پر گزشتہ برس وادی میں آزادی کے حق میں ہونے والے مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز پر حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

بھارتی کشمیر کے وزیرِاعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت مشتبہ نوجوانوں کو "ذمہ دار شہری بننے اور ایک عام زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے" ان پر عائد الزامات سے دستبردار ہورہی ہے۔

تاہم وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ مظاہروں کے دوران سرکاری دفاتر اور گاڑیوں کو نذرِآتش کرنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمے چلائے جائیں گے۔ گزشتہ برس ہونے والے مظاہروں کے دوران 100سے زائد شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ کشمیر کا خطہ انتظامی طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان منقسم ہے اور دونوں ممالک وادی پر کلی ملکیت کے دعویدار ہیں۔ تنازع کشمیر کے باعث دونوں ممالک کے مابین 1947ء میں حاصل کی گئی آزادی کے بعد سے دو جنگیں بھی لڑی جاچکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG