رسائی کے لنکس

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں شدید بارش کے بعد سیلاب


امدادی کارکنوں نے سینکڑوں افراد کو سری نگر شہر سے محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے جہاں طغیانی کے سبب دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے کئی علاقوں کو شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا سامنا ہے۔

حکام کی طرف سے عوام کو انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں بلندی والے مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امدادی کارکنوں نے سینکڑوں افراد کو سری نگر شہر سے محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے جہاں طغیانی کے سبب دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دو مکانات مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں۔

گزشتہ سال بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آنے والے سیلاب میں بیسیوں افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ہزاروں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے۔

ایک مقامی شہری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے ہم حکومت سے امداد فراہم کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔’’آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم نے کس طرح بیمار خاتون کو بچایا ہے۔‘‘

ایک دوسرے شخص کا کہنا ہے کہ ''گزشتہ سال بھی میرے مکان میں پانی داخل ہو گیا تھا اور آج پھر ایسا ہی ہوا ہے"۔

XS
SM
MD
LG