رسائی کے لنکس

گورو کے حق میں پاکستانی قرارداد کی بھارتی اسمبلی میں مذمت


بھارتی پالیمان
بھارتی پالیمان

لوک سبھا میں سے منظور ہونے والی قرارداد میں پاکستانی قومی اسملی کی مذمتی قرارداد کو بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا۔

بھارت کے ایوان زیرین یعنی لوک سبھا نے افضل گورو کی پھانسی کے بارے میں پاکستان کی پارلیمان سے منظور ہونے والی مذمتی قرارداد کو جمعہ کے روز مسترد کر دیا۔

لوک سبھا میں سے منظور ہونے والی قرارداد میں پاکستانی قومی اسملی کی مذمتی قرارداد کو بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا۔

قرارداد میں بھارتی کشمیر کو بھارت کا ’’اٹوٹ انگ‘‘ قرار دیا گیا۔

پاکستان کی قومی اسبملی نے جمعرات کو ایک متفقہ قرار داد منظور کی تھی جس میں افضل گورو کو پھانسی دیئے جانے کی مذمت کی گئی تھی۔

افضل گورو کو 13 دسمبر 2001ء میں بھارت کی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے میں ملوث ہونے پر عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائے موت پر رواں سال فروری میں عمل درآمد کیا گیا تھا۔

اُدھر بھارتی حکام نے پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کو منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ۔

دونوں ملکوں کے درمیان پانچ اپریل سے 15 اپریل کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز ہونا طے تھی لیکن وزارت خارجہ نے اسے منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG