رسائی کے لنکس

بھارتی فوجی کی فائرنگ سے چار ساتھی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں ایک بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے چار فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ جمعرات کو فائرنگ کرنے والے فوجی کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ مرکزی شہرسری نگرسے 45کلومیٹر جنوب میں پیش آیا۔

بھارتی کشمیر میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں اور دوران کار دباؤ کے حالات کو ان واقعات کا ذمہ داری قرار دیا جاتا ہے۔

بھارتی کشمیر میں علیحدگی پسند مسلمان بھارت سے آزادی یا پاکستان سے الحاق کے لیے 1989ء سے مسلح جدوجہد میں مصروف ہیں جس کے باعث اب تک 60ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG