رسائی کے لنکس

بھارت: عسکریت پسندوں کے حملوں میں دس ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عسکریت پسندوں نے ضلع کوکراجھاڑ میں دو گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے سات افراد کو ہلاک کردیا۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے کم از کم دس افراد کو ہلاک کردیا۔

حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں جمعرات کو دیر گئے دو مختلف واقعات میں ہوئیں۔ عسکریت پسندوں نے ضلع کوکراجھاڑ میں دو گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے سات افراد کو ہلاک کردیا۔

دوسرا واقعہ ضلع ڈاکسا میں پیش آیا جہاں تین افراد مارے گئے۔

حکام نے ان حملوں کی ذمہ داری نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بودولینڈ کے باغیوں پر عائد کی ہے۔

آسام میں بودو نسل کے لوگوں اور یہاں آکر آباد ہونے والے ہزاروں بنگالی مسلمانوں کی طرف سے ایک دوسرے پر زمینوں پر قبضے اور ایسے ہی دیگر الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

یہاں بنگالیوں کی اکثریت 1971 میں بنگلہ دیش بننے سے قبل سابقہ مشرقی پاکستان سے آکر آباد ہوئی تھی۔
XS
SM
MD
LG