رسائی کے لنکس

بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے کم ازکم 66 افراد ہلاک


حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا کیونکہ آسمانی بجلی سے کئی دیگر علاقے بھی متاثر ہوئے۔

بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ دو روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں کم ازکم 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شمالی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 46 افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ 22 دوسرے زخمی ہوئے۔ ریاست اتر پردیش میں 20 مزید افراد ایسے ہی واقعے میں ہلاک ہوئے۔

بہار کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ایک عہدیدار ویاس جی نے کہا کہ اس طوفان میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کو حکومت مالی امداد فراہم کرے گی۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا کیونکہ آسمانی بجلی سے کئی دیگر علاقے بھی متاثر ہوئے۔

بھارت میں آسمانی بجلی کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تعداد کسانوں کی ہوتی ہے اور ایسے واقعات عام طور پر مون سون کے موسم میں پیش آتے ہیں۔

بھارت میں ہر سال ہونے والی بارشوں میں 80 فیصد حصہ جون اور ستمبر میں ہونے والے مون سون بارشوں کا ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG