رسائی کے لنکس

بھارت: بارودی سرنگ پھٹنے سے 15 پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں حکام نے بتایا ہے کہ مغربی ریاست مہا راشٹر میں مشتبہ ماؤ باغیوں کی طرف سے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے کم ازکم 15 پولیس افسر ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ گھنے جنگلوں گھرے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار اپنی گاڑی میں وہاں سے گزر رہے تھے۔

رواں مہینے کے اوائل میں ماؤ باغیوں نے اٹلی کے دو باشندوں اور ایک بھارتی سیاستدان کو اغوا کرلیا تھا۔ علیحدگی پسندوں کی اس لڑائی میں غیر ملکیوں کے اغوا کا یہ پہلا واقعہ بتایا جاتا ہے۔ اتوار کو اغوا شدہ ایک غیر ملکی کو رہا کردیا گیا تھا۔

ماؤ باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ غریب کسانوں کے حق کے لیے لڑرہے ہیں جب کہ بھارتی حکومت ان کے گوریلا حملے اور اغوا کی کارروائیوں کو بھارت کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتی ہے۔

XS
SM
MD
LG