رسائی کے لنکس

بھارت کا میزائل تجربہ


بھارت کا میزائل تجربہ
بھارت کا میزائل تجربہ

بھارتی حکام نے کہا ہے کہ جمعرات کو اُن کے ملک نے کم فاصلے تک مارے کرنے والے پرتھوی میزائل کا تجربہ کیا ہے جو جوہری ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکام نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ میزائل مشرقی ریاست اوڑیسا میں چندی پور رینج سے داغا گیا۔ پرتھوی میزائل زمین سے زمین پر تقریباً 350 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

بھارت اپنی دفاعی صلاحیت مضبوط کرنے کے لیے کئی میزائلوں کی تیاری اور ان میں بہتری لانے میں مصروف ہے لیکن باور کیا جاتا ہے کہ ان میں سے بیشتر میزائل روایتی حریف پاکستان کی عسکری قوت کو مد نظر رکھ کر تیار کیے جا رہے ہیں۔

دونوں ملکوں میں میزائلوں کے تجربات معمول بن چکے ہیں لیکن ماضی کے بر عکس اب عمومی طور پر یہ دوطرفہ کشیدگی کا باعث نہیں بنتے کیوں کہ اس بارے میں پیشگی اطلاع دی جاتی ہے۔

بھارت اور پاکستان 1947ء میں برطانیہ سے آزادی کے بعد تین جنگیں لڑ چکے ہیں، جب کہ دونوں ملکوں نے 1998ء میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG