رسائی کے لنکس

بھارت کا دور مار میزائل کا تجربہ


بھارت نے جمعرات کو دو مار اگنی پانچ میزائل کا تجربہ کیا ہے جو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پانچ ہزار کلو میڑ فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے اس میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا گیا۔

وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ بدھ کو کیا جانا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث اسے جمعرات تک موخر کرنا پڑا۔

زمین سے زمین پر مار کرنے والا ’بین البراعظمی‘ اگنی پانچ میزائل یورپ اور چین تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG