رسائی کے لنکس

بھارت: گیس کے اخراج سے بحریہ کا ایک افسر ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

میزاگان ڈاک لمیٹڈ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے یہ حادثہ بھارت کی نیوی کے لیے تیار کیے جانے والے بحری جہاز کی آزمائش کے دوران اس کے کاربن ڈائی آکسائڈ یونٹ میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

بھارت کے شہر ممبئی کی بندرگاہ پر ایک بحری جہاز کی تیاری کے دوران گیس کے اخراج سے بحریہ کا ایک افسر ہلاک اور دیگر اہلکار متاثر ہو گئے۔

مازگاؤن ڈاک لمیٹڈ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے یہ حادثہ بھارتی بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے بحری جہاز کی آزمائش کے دوران اس کے کاربن ڈائی آکسائڈ یونٹ میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے میں گیس سے متاثر ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی بحریہ کے دو افسران ممبئی کے ساحل پر ایک تربیتی مشق کے دوران ایک آبدوز میں آگ لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارت کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈی کے جوشی اس حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہو گئے تھے

گزشتہ اگست میں ممبئی میں بحریہ کی ایک روسی ساختہ آبدوز، آئی این ایس سندھورکشک میں ایک دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس سے یہ آبدوز ڈوب گئی تھی اور اس پر موجود تمام 18 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG