رسائی کے لنکس

بھارت اور نیپال میں شدید زلزلہ،کم ازکم 18 افراد ہلاک


بھارت اور نیپال میں شدید زلزلہ،کم ازکم 18 افراد ہلاک
بھارت اور نیپال میں شدید زلزلہ،کم ازکم 18 افراد ہلاک

6.9شدت کے اِس زلزلے کا مرکز علاقائی دارالحکومت گینگٹاک سے تقریباً 60کلومیٹر دور شمال مغرب میں واقع بھارت کی ریاست سکم میں بتایا جاتا ہے

شمال مشرقی بھارت، نیپال اورخطے کےدیگرحصوں میں آنے والےایک زوردار زلزلے کےباعث کم از کم 18افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جب کہ عمارتوں کو نقصان پہنچنے اورمتاثرین میں خوف و ہراس پھیلنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

6.9شدت کے اِس زلزلے کا مرکز ریاست سکم کےعلاقائی دارالحکومت گینگٹاک سے تقریباً 60کلومیٹر دورشمال مغرب میں واقع ہے۔ سکم کے چیف سکریٹری کرما گیاٹسو کا کہنا ہے کہ ریاست میں مٹی کے تودے گرنے، عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور ملبہ گرنے کے واقعات میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 50سےزائد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق زلزلے کے باعث ہمسایہ ریاست بہار اور ریاست ِمغربی بنگال میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔ زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کےعلاوہ بنگلہ دیش، بھوٹان اور نیپال کے ہمسایہ ملکوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

نیپال کےحکام کا کہنا ہےکہ پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سےتین دارلحکومت کاٹھمنڈو میں فوت ہوئے، جہاں برطانوی سفارت خانے کی بیرونی دیوار منہدم ہوگئی ہے۔ دیوار گِرنے سے ایک موٹر سائیکل سوار اور اُس کی آٹھ برس کی بیٹی اور ایک تیسرے شخص کی موت واقع ہوئی۔ نیپالی قانون ساز جو زلزلےکے وقت ملک کی بجٹ پر بحث میں شریک تھے، اسمبلی کی عمارت سے باہر چلے گئے۔

’وائس آف امریکہ‘ کی بنگلہ سروس کے بنگلہ دیش میں مقیم نامہ نگار نےخبر دی ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث دارالحکومت ڈھاکہ کی کچھ عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

’وائس آف امریکہ‘ کی بنگلہ سروس کے بنگلہ دیش میں مقیم نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث دارالحکومت ڈھاکہ کی کچھ عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

زلزلے کے باعث بھارت میں ہونے والے نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، کیونکہ متاثرہ علاقہ دور افتادہ اورپہاڑوں پرمشتمل ہے، جہاں کی آبادیاں دور دراز واقع ہیں۔ علاقے میں بجلی اور ٹیلی فون کا نظام منقطع ہوکر رہ گیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے آفات سے متعلق قومی ادارے کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرکے زلزلے سے متعلق ضروری اقدامات کو مربوط بنانےکے بارے میں غور کیا۔ بھارتی فضائی فوج نے بچاؤ اور امدادی کام میں حصہ لینےکی غرض سے متاثرہ علاقے کی طرف پانچ طیارے روانہ کردیے ہیں۔

بھارتی حکام نے زلزلے کے بعد آنے والے دو شدید’آفٹر شاکس‘ ریکارڈ کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG