رسائی کے لنکس

بھارت: جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی دم توڑ گئی


حکام کے مطابق اغوا کے بعد پانچ سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ والدین کو بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔

بھارت میں عہدیداروں نے بتایا جنسی زیادتی کا شکار بننے والی پانچ سالہ لڑکی دم توڑ گئی ہے۔

ناگپور کے اسپتال میں عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کی رات دل کی دھڑکن بند ہونے سے لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی۔

حکام کے مطابق اغوا کے بعد پانچ سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ والدین کو بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔

لڑکی کو پہلے ایک مقامی اسپتال اور اس کے بعد ناگپور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جنسی زیادتی کے واقعہ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پانچ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

بھارت ہی کے دارالحکومت میں چند ماہ قبل تئیس سالہ لڑکی کو بس میں اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تئیس سالہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سنگاپور کے ایک اسپتال میں چل بسی تھی۔
XS
SM
MD
LG