رسائی کے لنکس

بدعنوانی کے خلاف سخت ترین اقدامات کا وعدہ


بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ
بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ

بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بدعنوانی کے خلاف”سخت ممکنہ اقدامات“ کررہی ہے۔

پیرکو نئی دہلی میں لال قلعہ میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم من موہن سنگھ کاکہنا تھا کہ ان کی حکومت بدعنوانی کی تحقیقات کررہی ہے لیکن یہ بہت اہم ہے کہ ایسا ماحول نہ بنایا جائے جس میں بھارت کی ترقی پر سوالات اٹھیں۔

بھارتی حکومت نے پارلیمان میں انسداد بدعنوانی کا ایک بل پیش کررکھا ہے جس کے تحت ایک ایسے بااختیار بامحتسب یا لوک پال کی تعیناتی کی جائے گی جو وزراء اور بیوروکریٹس سے تحقیقات کرسکے گا۔

تاہم معروف سماجی کارکن اَنا ہزارے نے اس بل کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے اوررواں ہفتے احتجاجاً بھوک ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔ وزیراعظم من موہن سنگھ نے ان یہ ہڑتال ترک کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔

اتوار کی شب بھارت کی صدر پرتیبھا پاٹیل نے بدعنوانی کو ایک ایسے سرطان کے مترادف قرار دیا جو ”قوم کی سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی زندگی“ کو متاثر کررہا ہے۔

حکومت گزشتہ سال نئی دہلی میں دولت مشترکہ کے کھیلوں کی تیاریوں اور موبائیل فون کے لائسنسوں کی فروخت میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG