رسائی کے لنکس

مریخ کے مدار میں خلائی گاڑی بھیجنے کا بھارتی منصوبہ


فائل
فائل

آزادی کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی تقریر میں بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ بغیر خلا باز والی گاڑی اہم سائنسی معلومات اکٹھا کرے گی۔

وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے خلائی پروگرام میں پیش رفت کرتے ہوئے ایک خلائی گاڑی مریخ کے مدار میں بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

آزادی کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی تقریر میں بھارتی وزیرِ اعظم نے کہا کہ بغیر خلا باز والی گاڑی اہم سائنسی معلومات اکٹھا کرے گی۔

اُنھوں نے اس منصوبے کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم قدم قرار دیا۔

حالیہ عشروں میں بھارت متعدد سیارے خلا میں بھیج چکا ہے، مگر خلائی پروگرام کے ناقدین کا کہنا ہے کہ مسٹر سنگھ کی کانگریس پارٹی کو زیادہ سے زیادہ مالی وسائل بجلی اور صاف پانی کی فراہمی جیسے عوامی منصوبوں پر خرچ کرنا چاہیئں۔
XS
SM
MD
LG