رسائی کے لنکس

بھارت کا اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان


بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی ایک خلائی جہاز سے لی گئی تصویر۔ 4 اکتوبر 2018
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی ایک خلائی جہاز سے لی گئی تصویر۔ 4 اکتوبر 2018

بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ زمین کے مدار میں اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرے گا۔

بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ کے سیوان نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کا ادارہ ایک 20 ٹن وزنی خلائی اسٹیشن قائم کرنے کے ہدف پر کام کر رہا ہے جسے 2030 میں لانچ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے اس منصوبے میں کسی دوسرے ملک کو شامل نہیں کرے گا۔

سیوان کا کہنا تھا کہ بھارتی خلائی ادارے نے 2022 میں اپنے تین خلاباز بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اور جب بھارت اپنی پہلی انسانی خلائی پرواز روانہ کرے گا تو اس کے لیے اسے ایک اپنےخلائی اسٹیشن کی ضرورت ہو گی۔

خلائی اسٹیشن کے قیام کا منصوبہ خلائی تحقیق سے متعلق بھارت کی بڑھتی ہوئی خواہشات کا ایک اور مظہر ہے۔

بھارت اس سال جولائی میں خلائی تحقیق کے اپنے دوسرے مشن میں چاند کی جانب ایک اور راکٹ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس وقت زمین کے مدار میں صرف ایک خلائی اسٹیشن موجود ہے۔ یہ انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کئی ملکوں کے ایک کنسورشمیم کی ملکیت ہے۔

XS
SM
MD
LG