رسائی کے لنکس

بھارت: نس بندی آپریشن کے دوران آٹھ خواتین ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے بلاسپور ضلع کے کمشنر سونمانی بورہا نے کہا کہ 80 خواتین کی نس بندی کی گئی اور اس میں سے 24 کو طبعیت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک سرکاری طبی کیمپ میں نس بندی کے آپریشن کے دوران آٹھ خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔

بھارت کے بلاسپور ضلع کے کمشنر سونمانی بورہا نے کہا کہ 80 خواتین کی نس بندی کی گئی اور اس میں سے 24 کو طبعیت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بورہا نے کہا کہ"پیر کو جن خواتین کے آپریشن کیے گئے ان کے بارے میں نبض ڈوبنے، قے اور دوسری تکالیف کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوئی تھیں"۔

بھارت میں مقامی حکومت کی طرف سے ملک کی ایک ارب سے زائد آبادی کو کنڑول کرنے کے لیے شادی شدہ جوڑوں کو رضاکارانہ طور نس بندی پر تیار کرنے کے لیے مراعات کی پیشکش کی جاتی ہے۔

مشرقی بھارت میں حکام کو اس وقت سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ایک نیوز چینل پر دکھائی گئی ایک رپورٹ میں نس بندی کے بعد کئی خواتین کو ایک کھیت میں نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG