رسائی کے لنکس

بھارت: ہوائی جہاز کے انجن میں پھنس کر ایک شخص ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ ہوائی جہاز اس وقت مسافروں سے بھرا ہوا تھا اور اسے ممبئی سے جنوب مشرقی شہر حیدرآباد کے لیے پرواز کرنا تھی۔

بھارت میں حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس میں تکنیکی عملے کا ایک کارکن ہوائی جہاز کے انجن کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا تھا۔

بھارت کی قومی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے سربراہ ایشونی لوہانی کا کہنا تھا کہ ممبئی کے ہوائی اڈے پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کھڑے ہوئے جہاز کو گیٹ سے منتقل کیا جا رہا تھا۔

ان کے بقول پائلٹ متعلقہ عملے کے اشارے کو صحیح طور پر نہ سمجھ سکا اور اس نے جہاز کا انجن آن کر دیا۔

اسی دوران وہاں موجود تکنیکی عملے کا ایک کارکن انجن کی ہوا کے دباؤ سے اڑتا ہوا انجن میں جا لگا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

یہ ہوائی جہاز اس وقت مسافروں سے بھرا ہوا تھا اور اسے ممبئی سے جنوب مشرقی شہر حیدرآباد کے لیے پرواز کرنا تھی۔

لوہانی نے بتایا کہ حادثے کے بعد جہاز کو روک لیا گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG