رسائی کے لنکس

دہشت گردانہ حملے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں گے


بھارتی وزیرداخلہ پی چدم برم
بھارتی وزیرداخلہ پی چدم برم

بھارت کے وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی میں ایک اسرائیلی سفارت کار کی اہلیہ پر بم حملے میں ملوث عناصر کو ہرصورت بے نقاب کیا جائے گا۔

منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ بظاہر انتہائی تربیت یافتہ افراد نے کیا۔

پی چدم برم نے کسی ملک یا تنظیم کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرانے سے گریز کیا۔

ایک روز قبل ہونے والے بم حملے میں چار افراد زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں ایران اور لبنانی گروہ حزب اللہ ملوث ہے، لیکن تہران نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر ہی کے روز جارجیا میں بھی اسرائیلی سفارتی عملے پر بم حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG