رسائی کے لنکس

بھارت کے شمال مشرقی ہمسایوں سےتعلقات


بھارت کے شمال مشرقی ہمسایوں سےتعلقات
بھارت کے شمال مشرقی ہمسایوں سےتعلقات

ہمیں چین سے مقابلہ کرنے میں کوئی ڈر نہیں ہے، اور اگر ضرورت پڑی، تو ہمیں چین کی برابری کی کوشش کرنی چاہیئے: بھارتی وزیرِ داخلہ

بھارت کے مرکزی وزیر ِ داخلہ پی چدم برم نےکہا ہےکہ چین، برما اور بنگلہ دیش کے ساتھ، جِن کی سرحدیں بھارت کے شمال مشرق سے ملتی ہیں، خوش گوار رشتے ہیں اور کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ بھارت چین سے حسد رکھے۔

اُنھوں نے نئی دہلی میں شمال مشرق کے ساتویں اعلیٰ سطحی تجارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ بھارت کی تجارت فروغ پارہی ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ دونوں بڑے ملک ہیں اور چین مساوی بنیادوں پر مقابلے کے لیے بھارت کو چیلنج کرتا ہے۔ اُن کے الفاظ میں، ’ہمیں چین سے مقابلہ کرنے میں کوئی ڈر نہیں ہے، اور اگر ضرورت پڑی، تو ہمیں چین کی برابری کی کوشش کرنی چاہیئے‘۔

چدم برم نے کہا کہ میڈیا میں بھارت اور چین کےدرمیان مقابلے کی خبریں آنے کےباوجود دونوں ملکوں کے مابین تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور چین بھارت کا واحد سب سے بڑا تجارتی شریکِ کار ہے۔

وزیرِ داخلہ کا یہ بیان چین میں دو بھارتی تاجروں کو یرغمال بنانے اور پھر اُن کی رہائی کے معاملے سے پیدا شدہ تنازع کے دوران سامنے آیا ہے۔

بھارت نے اس تنازع کے بعد ایک ایڈوائزری جاری کرکے تاجروں کو چین کے مصروف ترین تجارتی مرکز سے دور رہنے کو کہا ہے۔ اِس ایڈوائزری کے بعد کئی تاجر چین سے بھارت واپس آگئے ہیں۔

بھارت نے اپنے ایک سفارت کار کے ساتھ نامناسب رویے پرچین سےاحتجاج بھی کیا ہے، جب کہ چین کے حکام نے اِس بات کی تردید کی ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG