رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی سخت


نریندر مودی نے اپنے ملک کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ (گھروں سے ) باہر نکل کر مقامی انتخابات میں ووٹ ڈالیں۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ملک کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ (گھروں سے ) باہر نکل کر مقامی انتخابات میں ووٹ ڈالیں۔

انھوں نے بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریت کا دفاع کرنے پر فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب آپ ان کی قربانیوں کے تحفظ کے لیے ضرور ووٹ ڈالیں‘‘۔

نریندر مودی نے شدت پسندوں کی طرف سے جمعہ کو ہونے والے حملوں کی مذمت کی، جس میں 11 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے۔

بھارتی کشمیر میں ریاستی انتخابات کے موقع پر حالیہ دنوں میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

نریندری مودی نے جس مقام پر جلسہ عام سے انتخاب کرنا تھا اُس کے قریب کئی بڑی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیا گیا۔

کشمیر میں 25 نومبر کو شروع ہونے والے ریاستی انتخابات کو پانچ مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔

کشمیری علیحدگی پسند تنظیموں نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

کشمیری علیحدگی پسند 1989 میں کشمیر پر بھارتی انتظامیہ کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ اس شورش میں شدت پسندوں اور بھارتی فوج کی کارروائیوں میں اب تک 68,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حالیہ برسوں میں بھارتی فوج نے بڑی حد تک اس شورش پر قابو پا لیا ہے۔

نئی دہلی بھارتی کشمیر میں ہونے والے تشدد کا ذمہ دار شدت پسندوں کو ٹھہراتا ہے جو اس کے بقول پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے آتے ہیں جب کہ اسلام آباد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

کشمیر کے متنازع علاقے کو لائن آف کنٹرول یا عارضی حد بندی، پاکستان اور بھارت کے زیرانتظام حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG