رسائی کے لنکس

بھارت ٹرین کے حادثے میں 11 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ریلوے کے وزیر سریش پرابو کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ ریلوے لائن پر چٹان کے ایک بڑے ٹکڑے کے گرنے سے پیش آیا۔

بھارت میں ریل گاڑی کے ایک حادثے میں کم ازکم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

جنوبی بھارت میں جمعہ کی صبح بنگلور اور ارنا کلم شہروں کے درمیان چلنے والی ایکسپریس ٹرین کی بوگیاں انیکل قصبے کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔ اس حادثے میں کم از کم 60 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریلوے کے وزیر سریش پرابو کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ ریلوے لائن پر چٹان کے ایک بڑے ٹکڑے کے گرنے سے پیش آیا۔

ان کے بقول حادثے میں ریل گاڑی کی نو بوگیاں اور طعام خانے کے طور پر استعمال ہونے والا ایک ڈبہ پٹڑی سے اتر گیا۔

امدادی کارکنوں نے حادثے کا شکار ہونے والی بوگیوں کو کاٹ کر اس میں سے زخمی مسافروں کو نکالا۔

دنیا میں ریلوے کا سب سے بڑا نظام بھارت میں ہے لیکن اس میں گاڑیوں کے حادثے معمول کی بات ہیں۔ بھارتی ٹرینوں پر روزانہ دو کروڑ سے زیادہ افراد سفر کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG