رسائی کے لنکس

بھارت : ریل گاڑی کے حادثہ میں چار افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت ہوا جب راجدھانی ایکسپریس ٹرین کا انجن اور 11 بوگیاں چھاپرا قصبے کے قریبی گولڈن گنج ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اترگئی۔

بھارت کی شمالی ریاست بہار میں ریل گاڑی کے حادثے میں چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب راجدھانی ایکسپریس ٹرین کا انجن اور 11 بوگیاں چھاپرا قصبے کے قریبی گولڈن گنج ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔

عہدیداورں کے مطابق ایک دوسرے واقعہ میں قریبی قصبے مٹیاری میں ایک مال گاڑی کے 18 بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئی لیکن ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال ریل گاڑی کے اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

چھاپر ا کے ایک قانون ساز راجیو پراتاپ روڈی کا کہنا تھا کہ راجدھانی ایکسپریس ٹرین نئی دلی سے شمال مشرقی ریاست آسام میں ڈبروگڑھ قصبے کی طرف جا رہی تھی۔


روڈی نے کہا کہ یہ ایک نہایت افسوس ناک حادثہ تھا اور ان کے بقول یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا اس حاد ثے کی وجہ کوئی تخریبی کاروائی ہے یا ریل گاڑی کسی تکنیکی وجہ سے پٹڑی سے اتر گئی۔

ریلوے حکام اور پولیس نے حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔


گزشتہ نومبر می ماو نواز باغیوں نے ایک مسافر ریل گاڑی میں کے تین پولیس محافظوں کو ہلاک کر دیا تھا جب یہ مشرقی بھارت سے گزر رہی تھی۔

بھارت کا ریلوے کا نظام دنیا میں سب سے بڑا ہے جس پر روزانہ تقریباً دو کروڑ تیس لوگ سفر کرتے ہیں اور بھارت میں اکثر ہونے والے ریل گاڑیوں کے حادثوں کی وجہ انسانی غلطی اور نامناسب دیکھ بھال کو قرار دیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG