رسائی کے لنکس

بھارت: ریل گاڑی میں آگ لگنے سے 47 ہلاک


امدادی کارکن آگ بجھانے میں مصروف ہیں
امدادی کارکن آگ بجھانے میں مصروف ہیں

ریلوے حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد جونہی الارم بجا تو متاثرہ ڈبے کو ریل گاڑی سے الگ کر دیا تھا تاکہ آتش زدگی کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی سے چنئی جانے والی ریل گاڑی کے ایک ڈبے میں آگ لگنے سے کم از کم 47 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق جب ریل گاڑی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے نیلور سے گزر رہی تھی تو اس کے ایک ڈبے میں آگ بڑھک اُٹھی۔

ریل گاڑی میں آگ صبح چار بجے کے قریب بھڑکی اور اس وقت ڈبے میں لوگ سو رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا سلسلہ تاحال جا ری ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد جونہی الارم بجا تو متاثرہ ڈبے کو ریل گاڑی سے الگ کر دیا تھا تاکہ آتش زدگی کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

گاڑی کو فوری طور پر روکنے کے بعد مسافروں کو ڈبے سے نکالا گیا۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔

بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ریل نیٹ ورک ہے اور روزانہ تقریباً دو کروڑ افراد ریل گاڑی کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG