رسائی کے لنکس

logo-print

بھارت: حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی سے ملبے سے نعشوں کی تلاش کا کام ختم


مشرقی بھارت میں جمعے کے روز حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی کے ملبے سےامدادی کارکن 146 نعشیں نکالنے کے بعد مزید تلاش کا کام ختم کررہے ہیں۔

ریلوے کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں اتوار کے روز ریل کی سروس دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔کارکنوں نے ریل کی پٹری کا وہ حصہ دوبارہ لگا دیا ہے جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اسے بظاہر ماؤ نواز باغیوں نے وہاں سے ہٹا یا تھا۔

اس حادثے میں سینکڑوں افراد اس وقت زخمی ہوگئے تھے جب جمعے کے روز شمال مشرقی شہر کولکتہ سے ممبئی جانے والی ایک ایکسپریس مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر کر ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔

یہ علاقہ ماؤ نواز باغیوں کا مضبوط گڑھ ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ بے زمین اور غریب افراد کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG