رسائی کے لنکس

بھارت میں ریل گاڑیوں کے حادثے میں کم ازکم 24 افراد ہلاک


حکام کے مطابق دو سو کے قریب مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ اب تک نکالی گئی لاشوں میں چھ بچے اور سات خواتین شامل ہیں۔

بھارت میں دو ریل گاڑیاں پٹڑی سے اتر کر دریا میں جا گریں جس سے کم ازکم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں ہردا کے قریب چند منٹوں کے وقفے سے مخالف سمت سے آنے والی ریل گاڑیوں کی چند بوگیاں پل پر سے دریا میں جا گریں۔

منگل کو دیر گئے پیش آنے والے حادثے کی مقام پر امدادی کارکنوں لوگوں کو دریا اور ریل گاڑیوں سے نکالا۔

حکام کے مطابق دو سو کے قریب مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ اب تک نکالی گئی لاشوں میں چھ بچے اور سات خواتین شامل ہیں۔

دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بھارت کا ریلوے نظام دنیا کے بڑے سسٹمز میں سے ایک ہے جہاں روزانہ تقریباً ڈھائی کروڑ مسافر اس سے مستفید ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG