رسائی کے لنکس

لندن: وجے مالیا گرفتار، ضمانت پر رہا


فائل
فائل

گرفتاری سے ایک سال قبل اُنھوں نے خاموشی سے ملک چھوڑ دیا تھا اور لندن میں مقیم تھے، جب سرکاری تحویل والے بینکوں نے 1.4 ارب ڈالر کے قرضہ جات کی وصولی نہ ہونے پر اُن کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا

رنگین مزاج نامور بھارتی کاروباری شخص، جن پر بھارت میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم واجب الادا ہے اور اُن پر دھوکا دہی میں ملوث ہونے کا الزام ہے، اُنھیں منگل کے روز بھارت کی شکایت پر برطانیہ میں گرفتار کیا گیا۔

چند ہی گھنٹے بعد، لندن کی ایک عدالت نے وجے مالیا کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

گرفتاری سے ایک سال قبل اُنھوں نے خاموشی سے ملک چھوڑ دیا تھا اور لندن میں مقیم تھے، جب سرکاری تحویل والے بینکوں نے 1.4 ارب ڈالر کے قرضہ جات کی وصولی نہ ہونے پر اُن کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

نئی دہلی میں حکومت نے شراب اور شہری ہوا بازی کے مشہور کاروباری شخص کی گرفتاری کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اُن کو بھارت لانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

جونیئر وزیر مالیات، سنتوش گنگوار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مالیا کو بھارت لایا جائے گا اور قانونی عمل اپنا رُخ اختیار کرے گا۔

مالیا کا مقدمہ وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے امتحان کی حیثیت رکھتا ہے، جنھوں نے بدعنوانی کے خلاف لڑائی کا اعلان کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG