رسائی کے لنکس

بھارت: شادی کی تقریب میں دیوار گرنے سے 22 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

حکام کے مطابق شادی ہال کے اندر 80 فٹ لمبی دیوار وہاں موجود لوگوں پر آ گری۔

بھارت میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دیوار گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق بدھ کو سینکڑوں کی تعداد میں مہمان شادی کی تقریب کے دوران ایک ’لان‘ میں رات کا کھانا کھا رہے تھے یا وہاں جمع ہو رہے تھے کہ اس دوران گرد و غبار کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے لگیں، جس کے بعد لوگوں کو مجبوراً شادی ہال کے اندر جانا پڑا۔

حکام کے مطابق شادی ہال کے اندر 80 فٹ لمبی دیوار وہاں موجود لوگوں پر آ گری۔

یہ واقعہ ریاست راجھستان کے بھارتپور ضلع میں پیش آیا۔

عہدیداروں کے مطابق 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بجلی کی بندش کے باعث امدادی کارکنوں کو اپنا کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ کیا دیوار گرنے کی وجہ تیز ہوائیں ہی تھیں۔

بھارت میں اس سے قبل بھی عمارتوں کے گرنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

2013 میں ممبئی میں ایک غیر قانونی زیر تعمیر عمارت گرنے سے 74 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG