بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 10 وکٹ سے شکست دے کر کو آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم اس اہم میچ میں اپنی تاریخ کے دوسرے کم ترین اسکور 50 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے 51 رنز کا ہدف ساتویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ بھارتی اوپنرز ایشان کشن 23 اور شبھمن گل 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل فائنل میں بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج بھرپور فارم میں نظر آئے۔ ان کی نپی تلی بالنگ کے سامنے سری لنکن بلے باز 15.2 اوورز میں 50 رنز بناکر ڈھیر ہوگئے۔