رسائی کے لنکس

پاکستان نے بھارتی امداد کی پیشکش قبول کرلی


Monsters University 4. [Pixar Animation Studios]
Monsters University 4. [Pixar Animation Studios]

پاکستان نے کہا ہے کہ اسے بھارت کی طرف سے 50لاکھ ڈالر کی امداد کی پیشکش قبول ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہ مدد کی پیشکش بھارت کی طرف سے ایک خوش آئند اقدام ہے۔

بھارتی محکمہ خارجہ کے ترجمان وشنو پرکاش نے کہا کے سیلاب زدگان کے لیے دی جانے والی امداد پاکستان کےعوام کے ساتھ یکجہتی اور خیرسگالی کا اظہار ہے۔ مون سون کی بارشوں سے شروع ہونے والے سیلابوں نے پورے ملک میں دو کروڑ سے زیادہ لوگوں کو متاثر اور تقریبا 1600 لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 80 لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے جن میں حاملہ خواتین کی بھی ایک کثیر تعداد شامل ہے۔ سیلاب سے پاکستان کا 20 فی صد علاقہ متاثر ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG