رسائی کے لنکس

بھارت: کوئلہ کی کان گرنے سے چھ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جھارکنڈ کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور اس علاقے میں کان کنی کے شعبے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد منسلک ہے۔

بھارت کی ریاست جھارکنڈ میں کوئلہ کی کان گرنے سے چھ افراد ہلاک جب کہ متعدد کان میں پھنس گئے۔

’راج مل اوپن کاسٹ مانز‘ کے جنرل منیجر ایس کے سنگھ نے بتایا کہ کان کے منہدم ہونے کا یہ واقعہ جمعرات کو دیر گئے پیش آیا اور گہری دھول کی وجہ سے جمعہ کی صبح تک امدادی کارکن پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے لیے کان میں داخل نا ہو سکے۔

بعض اطلاعات میں کان میں پھنسے کان کنوں کی تعداد 40 تک بتائی گئی ہے لیکن ایس کے سنگھ کے مطابق کان کنی میں استعمال ہونے والی صرف 10 گاڑیاں کان میں داخل ہوئی تھیں اور کمپنی قوانین کے مطابق صرف ایک کان کن ہی ایک گاڑی پر جاتا ہے۔

جھارکنڈ کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور اس علاقے میں کان کنی کے شعبے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد منسلک ہے۔

XS
SM
MD
LG