رسائی کے لنکس

برطانیہ سے بھارتی نژاد ڈاکٹروں کی بھارت کو واپسی


برطانیہ سے بھارتی نژاد ڈاکٹروں کی بھارت کو واپسی
برطانیہ سے بھارتی نژاد ڈاکٹروں کی بھارت کو واپسی


برطانیہ میں ڈاکٹروں کی ایک تنظیم کے صدر نے کہا ہے کہ برطانیہ میں لگ بھگ 25 ہزار بھارتی نژاد ڈاکٹر، دو سے چار سال کے اندر اندر واپس بھارت چلے جانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی نژاد ڈاکٹروں کی برطانوی ایسو سی ایشن کے صدر رامیش َمہتا نے کہا ہے کہ اس وقت برطانیہ میں زیرِ تعلیم اندازاً 15 ہزار بھارتی نژاد نوجوان ڈاکٹر واپس بھارت لوٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مہتا نےبھارت کے اخبار اکنامک ٹائمزکو بتایا ہے کہ نسبتاً بڑی عمر کےمزید 10 ہزار بھارتی نژاد ڈاکٹر، جو اس وقت برطانیہ میں کام کررہے ہیں، ریٹائر ہونے کے بعد واپس بھارت چلےجائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ یہ ڈاکٹر اُن سات نئے طبّی مراکزکو عملہ فراہم کرنے میں مدد گار ہوں گے، جو بھارتی حکومت ملک بھر میں قائم کررہی ہے۔

اکنامک ٹائمز کی اطلاع کے مطابق، ہر نئے طبّی مرکز میں ایک میڈیکل کالج اور850 بستروں کا ایک ہسپتال شامل ہوگا۔

XS
SM
MD
LG