رسائی کے لنکس

بھارت اور پاکستان میں امن کے داعی کلدیپ نیر انتقال کر گئے


بھارت کے ممتاز صحافی، سفارتکار، مصنف اور انسانی حقوق کے علمبردار کلدیپ نیر آج 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اُنہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ٹریک ٹو ڈپلوپیسی کے حوالے سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اُنہوں نے پاکستان اور بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر واہگہ/اٹاری سرحد پر امن کی موم بتیاں روشن کرنے پر بھی خاصی شہرت پائی۔

کلدیپ نیر برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی رہے۔

اُنہوں نے صحافتی آزادی اور شہری حقوق کیلئے مسلسل جدوجہد کی۔ اُنہوں نے بھارت کے متعدد اخبارات کے ساتھ کام کیا اور اخبار سٹیٹس مین کے مدیر بھی رہے۔

دہلی میں وی او اے اردو کی نامہ نگار رتول جوشی نے کلدیپ نائر کے بارے میں اپنی یادوں اور ملاقات کا احوال جس انداز میں بیان کیا ۔اسے سننے کے لئے نیچے دیئے ہوئے آڈیو کلپ پر کلک کیجئے۔

کلدیپ نائر کی کچھ یادیں!
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:31 0:00

بھارت اور پاکستان کی ممتاز سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے اُن کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کلدیپ نیر ہمارے دور کے قد آور دانشور تھے۔ اُن کے بے خوف خیالات و نظریات اور اُن کا کام کئی دہائیوں پر محیط رہا۔ بھارت کیلئے اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات اور حکومت کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ کلدیپ نیر صحافتی آزادی کے درخشندہ ستارے تھے۔ اُنہوں نے اپنا قلم نفرتیں مٹانے اور خطے کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے استعمال کیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ کلدیپ نیر نے ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی اور امن کیلئے آواز بلند کی۔

پاکستان کے ممتاز صحافی حامد میر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کلدیپ نیر نے کچھ عرصہ قبل اُنہیں بھارت آنے کی دعوت دی تھی تاکہ ایک نئی امن حکمت عملی پر بات کی جا سکے۔ میں نے آنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کلدیپ نیر اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔ ہم نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ایک ساتھ بہت سی کانفرنسوں اور ٹیلی ویژن شوز میں شرکت کی۔

بھارت کے ممتاز صحافی شیکھر گپتا کا کہنا تھا کہ کلدیپ نیر بھارت کے پہلے رپورٹر تھے جو ایڈیٹر کے منصب تک جا پہنچے۔ اس سے قبل ایڈیر کا منصب شعبہ اداریہ میں کام کرنے والوں کیلئے مخصوص تھا۔ وہ صحیح معنوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کے داعی تھے۔

کلدیپ نیر کی وفات پر بھارت اور پاکستان میں یکساں طور پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG