رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر: مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، ایک لڑکا ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

لڑکے کی ہلاکت کی خبر منظر عام پر آتے ہی مزید سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جس کے بعد علاقے میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مغربی گاؤں ناربل میں مظاہرین بھارت مخالف ریلی میں شریک تھے اور انھوں نے وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔

پولیس کے سربراہ سید جاوید مجتبیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔

لڑکے کی ہلاکت کی خبر منظر عام پر آتے ہی مزید سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں کی طرف سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کی وجہ سے ہفتہ کو بازار اور کاروباری مراکز بند رہے۔

یہ کال ایک مقامی رہنما مسرت عالم کی گرفتاری اور حالیہ دنوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے طور پر دی گئی تھی۔

مسرت عالم حال ہی میں چار سال قید کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا اور رواں ہفتے ہی ایک ریلی کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر انھیں دیگر کئی افراد سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG