رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں جھڑپ ، چار باغیوں سمیت چھ ہلاک


بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں علیحدگی پسند باغیوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان تازہ جھڑپ میں چار باغی اور دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ضلع بارہ مولہ کے گھنے جنگلوں میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر بھارتی پولیس اور فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھااورجمعرات کو رات گئے تلاشی کی مہم کے دوران باغیوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے بعد فائرنگ کا شدید تبادلہ دیر تک جاری رہا۔ اطلاعات کے مطابق جنگلات میں مزید باغیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ہفتے کے دوران کے بھارتی کشمیر میں تشدد کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بانڈی پورہ کے علاقے میں منگل کو علیحدگی پسند باغیوں کے حملے میں ایک میجر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG