رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر: کرفیو کے دوران مظاہرے، درجنوں زخمی


کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اہلکار اپنے زخمی ساتھ کو لے جاتے ہوئے (فائل فوٹو)
کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اہلکار اپنے زخمی ساتھ کو لے جاتے ہوئے (فائل فوٹو)

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو مظاہرین نے قاضی گُنڈ کے علاقے میں بھارتی سکورٹی فورسز کے ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

یہ لوگ رواں ہفتے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں جبکہ ایک روز سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں حکام نے کرفیو نافذ کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو مظاہرین نے قاضی گُنڈ کے علاقے میں بھارتی سکورٹی فورسز کے ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

اسی اثناء میں ہفتہ کو دوسرے روز بھی امرناتھ میں ہندوؤں کی مقدس عبادت گاہ کی طرف سے سفر معطل رہا۔ اس تعطل کی وجہ علاقے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث حفظ ماتقدم کے طور پر کیے جانے والے اقدامات ہیں۔

کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر سے جموں کو ملانے والی اہم شاہراہ بھی کشیدہ صورتحال کے باعث جمعرات سے بند ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو صبح سویرے ہی سے وادی کے متعدد علاقوں سے مظاہرین کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ کی اطلاعات آرہی ہیں جس میں اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی خبر ملی ہے۔

بھارتی کشمیر میں پولیس کے سربراہ اشوک پرشاد کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسندوں کی طرف سے جمعہ کو دی جانے والی تین روزہ ہڑتال کی کال اور مظاہرے کے اعلان کے تناظر میں کشمیر میں اتوار کی شام تک کرفیو نافذ رہے گا۔

حکومت نے رواں ہفتے مظاہرین پر سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔
XS
SM
MD
LG