رسائی کے لنکس

بھارت اور کینیڈا کا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق


وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

بھارتی وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے مابین جلد ہی دو طرفہ سرمایہ کاری میں فروغ، جامع اقتصادی شراکت داری اور سلامتی کے ماہدے ہونے کی توقع ظاہر کی

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے دورہ کینیڈا سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں قربت برقرار رہے گی۔

جمعرات کو ونکوور میں اپنے کینیڈین ہم منصب اسٹیفن ہارپر کی طرف سے دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ اس لحاظ سے خاصا اہم رہا کیونکہ 42 سالوں میں کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ کینیڈا تھا۔

"میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ دورہ بہت سے معنوں میں کامیاب رہا۔ گوکہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان بہت سی چیزیں مشترک ہیں، لیکن ہم کئی سالوں تک ایک دوسرے کی سوچ میں شامل نہیں تھے۔ لیکن آج میرا یہ پختہ یقین ہے کہ اب نہ صرف ہم ایک دوسرے کی سوچ میں شامل رہیں گے بلکہ ہم مل کر کام بھی کریں گے۔"

بھارتی وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے مابین جلد ہی دو طرفہ سرمایہ کاری میں فروغ، جامع اقتصادی شراکت داری اور سلامتی کے ماہدے ہونے کی توقع ظاہر کی۔

اس موقع پر وزیراعظم ہارپر نے کینیڈا میں موجود بھارتی نژاد شہریوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ہم بھارت کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

کینیڈا میں تقریباً 12 لاکھ بھارتی مقیم ہیں لیکن دوطرفہ تجارت کا سالانہ حجم صرف چھ ارب ڈالر ہے۔

بھارتی وزیراعظم کے دورے کے دوران کینیڈا نے بھارت کو 28 کروڑ ڈالرز کا یورینیم پر مبنی ایندھن فراہم کرنے کا معاہدہ بھی پیش کیا جس سے باقاعدہ طور پر وہ دیرینہ تنازع ختم ہو گیا جو نئی دہلی کی طرف سے جوہری بم بنانے کے لیے کینیڈا کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے سے شروع ہوا تھا۔

عشائیے کے ساتھ ہی بھارتی وزیراعظم مودی کا فرانس، جرمنی اور کینیڈا کا دورہ اپنے اختتام کو پہنچا جس میں انھوں نے بھارت کی اقتصادی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کے حصول پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG