رسائی کے لنکس

انسٹاگرام کا 'ٹیک اے بریک' فیچر کیا ہے؟


انسٹا گرام ۔ فائل فوٹو
انسٹا گرام ۔ فائل فوٹو

فیس بک کے تحت چلنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے منگل کو ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جو نوجوانوں کو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام سے وقفہ لینے کی تاکید کرے گا۔ چند روز قبل فیس بک نے اپنی پیرنٹ کمپنی کا نام تبدیل کر کے 'میٹا' رکھ لیا تھا۔

انسٹاگرام نے کچھ دوسرے اقدامات کا بھی اعلان کیا ہے، جن کا مقصد نوجوان صارفین کو انسٹاگرام پر نقصان دہ مواد سے بچانا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر نوجوان کافی دیر تک اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود ہیں، تو یہ 'ٹیک اے بریک' فیچر نوجوانوں کو اسکرولنگ بند کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیچر منگل سے امریکہ، برطانیہ، آئرلینڈ، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے صارفین کے لئے دستیاب ہوگا اور اگلے سال کے اوائل میں باقی دنیا تک بھی پہنچ جائے گا۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوان صارفین اس خصوصیت کے بارے میں اطلاعات دیکھیں گے اور ان پر زور دیا جائے گا کہ وہ مزید وقفے لینے کے لیے یاد دہانیاں ترتیب دیں۔

نقصان دہ مواد پر پابندیاں لگانے کی ناکافی کوششیں کرنے پر کمپنی کو تنقید اور ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے نئے فیچرز کمپنی کی جانب سے پلیٹ فارم کے نقصان دہ اثرات کو روکنے کے لئے کی جانے والی نئی کوششوں میں سے ایک ہیں۔

امریکی اور یورپی قانون سازوں کو کمپنی کی اندرونی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے ان اقدامات پر کام کرنے والے فیس بک کے سابق پروڈکٹ منیجر فرانسس ہوگن نے، جو بعد میں 'وسل بلور' کے طور پر سامنے آئے، ایک شہادت میں کہا کہ انسٹاگرام کی وجہ سے پیدا ہونے والے 'Peer Pressure' یا دوستوں کے دباؤ کی وجہ سے نوجوان صارفین، خاص طور پر لڑکیوں میں اپنی ظاہری شکل و شباہت یا جسمانی ساخت کے حوالے سے ذہنی صحت کے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ جس سے بعض صورتوں میں خوراک سے متعلق امراض اور خودکشی کے خیالات پیدا ہوئے ہیں۔

فرانسس نے پچھلے ہفتے کانگریس سے دوبارہ بات کی، امریکی قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ اکتوبر میں اپنی پہلی پیشی کے بعد پیش کی گئی تجاویز کے ساتھ آگے بڑھیں۔ اس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی تقریر کے لیے دیرینہ قانونی تحفظات پر پابندیاں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ذہنی امراض کی نشان دہی
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:21 0:00

منگل کو انسٹاگرام نے یہ بھی اعلان کیا کہ والدین کے لیے اس کے پہلے ٹولز اگلے سال کے اوائل میں شروع ہوں گے، جس سے وہ یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کے نو عمر صارف انسٹاگرام پر کتنا وقت گزارتے ہیں اور کیا اس وقت کی حد مقرر کی جا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے فیچرز بھی تیار کر رہا ہے جو لوگوں کو ان نوجوانوں کو ٹیگ کرنے یا ان کو مینشن کرنے سے روک دے گا جن کو وہ فالو نہیں کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ نو عمر صارفین کو ممکنہ طور پر نقصان دہ یا حساس مواد تجویز کرنے والی پوسٹس، ہیش ٹیگز اور اکاؤنٹس کے بارے میں بھی سخت قواعد اختیار کرے گا۔

XS
SM
MD
LG