دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بدھ کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا اور اس موقع پر ایک بار پھر خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دینے، ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان سے متعلق سماجی رویوں کو مثبت رخ پر ڈالنے کے لیے آواز بلند کی گئی۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے مختلف ممالک کی تصاویر کی ایک جھلک۔
خواتین کا عالمی دن
9
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں پارلیمان کی عمارت کے سامنے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والے ایک مظاہرے میں شریک خواتین ایک دوسرے پر پھول پھینک رہی ہیں۔
10
پیرا گوئے کے دارالحکومت اسونشن میں وزارتِ صحت کے دفتر کے سامنے خواتین مظاہرین عورتوں کے خلاف تشدد روکنے اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مظاہرہ کر رہی ہیں۔
11
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نئی دہلی کے قریب کھیتوں میں کچھ عورتیں کام کر رہی ہیں۔
13
چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں صدارتی محل کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں خواتین منہ پر جامنی ربن پہنے کھڑی ہیں۔