دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بدھ کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا اور اس موقع پر ایک بار پھر خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دینے، ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان سے متعلق سماجی رویوں کو مثبت رخ پر ڈالنے کے لیے آواز بلند کی گئی۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے مختلف ممالک کی تصاویر کی ایک جھلک۔
خواتین کا عالمی دن
![بھارت کے شہر گوہاٹی میں کچرا چننے والی خواتین عالمی یومِ نسواں کے موقع پر کام میں وقفے کے دوران کچھ دیر آرام کے لیے کچرے کے ایک ڈھیر پر بیٹھی ہیں۔](https://gdb.voanews.com/1edf8162-2cce-4f3e-aadd-d2c86e9062ac_w1024_q10_s.jpg)
1
بھارت کے شہر گوہاٹی میں کچرا چننے والی خواتین عالمی یومِ نسواں کے موقع پر کام میں وقفے کے دوران کچھ دیر آرام کے لیے کچرے کے ایک ڈھیر پر بیٹھی ہیں۔
![خواتین کے عالمی دن کے موقع پر افغانستان میں لی گئی تصویر۔](https://gdb.voanews.com/30bf0b24-3e90-4935-82dc-5505f4534972_w1024_q10_s.jpg)
2
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر افغانستان میں لی گئی تصویر۔
![یمن کے دارالحکومت صنعا میں برقع پوش خواتین، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے ہونے والے ایک احتجاج میں شریک ہیں۔](https://gdb.voanews.com/4021c9b0-0641-41f7-b4a8-7ddcb9f1c945_w1024_q10_s.jpg)
3
یمن کے دارالحکومت صنعا میں برقع پوش خواتین، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے ہونے والے ایک احتجاج میں شریک ہیں۔
![بھارت کے شہر چنائی میں کالج کی طلبہ نے اپنے چہرے کو رنگا ہوا ہے۔ ](https://gdb.voanews.com/ad19cf4c-8c2f-427c-8c26-f135f64a1ee7_w1024_q10_s.jpg)
4
بھارت کے شہر چنائی میں کالج کی طلبہ نے اپنے چہرے کو رنگا ہوا ہے۔