رسائی کے لنکس

انٹرنیٹ دو بلین ڈالر کے ساتھ امریکی معیشت کی چوتھی بڑی صنعت


انٹرنیٹ ایسوسی ایشن میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی بڑی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔
انٹرنیٹ ایسوسی ایشن میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی بڑی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔

انٹرنیٹ تیزی سے معیشت میں اپنی جگہ بنا رہا ہے اور 2018 میں امریکہ کی معاشی سرگرمیوں میں انٹرنیٹ کے شعبے کا حصہ 2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ رہا جو کل امریکی معیشت کا تقریباً 10 فی صد ہے۔

انٹرنیٹ ایسوسی ایشن کے گروپ نے جو ایمزان، فیس بک، گوگل، ٹوئٹر، اوبر اور کئی دوسری انٹرنیٹ کمپنیوں پر مشتمل ہے، اپنے شعبے کی پیداواری سرگرمیوں سے متعلق ایک رپورٹ جار ی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ ملکی معیشت میں چوتھا بڑا شعبہ بن کر سامنے آیا ہے اور ریئل اسٹیٹ کے بعد اس کا نمبر آتا ہے۔

گزشتہ سال مصنوعات کے شعبے نے امریکہ کی کل قومی آمدنی میں 2.3 ٹریلین کا اضافہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ انڈسٹری ملک میں 60 لاکھ براہ راست ملازمتیں پیدا کر رہی ہے جو امریکہ بھر میں کل ملازمتوں کا 4 فی صد ہے۔ جب کہ انٹرنیٹ شعبے سے بالواسطہ طور پر منسلک شعبوں نے روزگار کے مزید ایک کروڑ 30 لاکھ مواقع پیدا کیے۔

گزشتہ سال انٹرنیٹ کی کمپنیوں نے سرمایہ کاری پر 64 ارب ڈالر صرف کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ انڈسٹری ملک بھر میں پرکشش روزگار فراہم کر رہی ہے۔ 2017 کے اعداد و شمار کے مطابق اس شعبے سے منسلک کارکنوں کی سالانہ اوسط تنخواہ ایک لاکھ 32 ہزار ڈالر سے زیادہ تھی جب کہ اس سال ملک کی مجموعی اوسط تنخواہ کا تخمینہ 68 ہزار ڈالر لگایا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG