رسائی کے لنکس

آئی فون فائیو کی فروخت شروع، طویل قطاریں، 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ آرڈرز


امریکہ، برطانیہ، کینڈا ، فرانس اور جرمنی کے کئی شہروں میں اپیل اور آئی فون فائیو فروخت کرنے والے کئی اسٹوروں کے باہر شائقین کئی دنوں سے کیمپ لگائے اپنی باری کاانتظار کررہے ہیں

جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین آئی فون فائیو کی ایشیائی مارکیٹ میں جمعے سے فروخت شروع ہوگئی ہے۔ جس سے انہیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی دیوقامت امریکی کمپنی کا نیا سمارٹ فون سب سے پہلے حاصل کرنے کا اعزاز مل گیا ہے۔

جمعے کو جاپان اور آسٹریلیا کے الیکٹرانکس کے اسٹوروں کے باہر آئی فون کے فینز کی لمبی قطار دکھائی دیں۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے کئی اسٹوروں کے باہر تین روز قبل ہی آئی فون کے دیوانے قطار بنا کر کھڑے ہوگئے تھے ۔

جوش وخروش کے کچھ ایسے ہی مناظر ہانگ کانگ کے اپیل اسٹوروں کے سامنے بھی دکھائی دیے جہاں خریداروں میں بڑا جوش وخروش نظر آرہا تھا۔

امریکہ، برطانیہ، کینڈا ، فرانس اور جرمنی کے کئی شہروں میں بھی اپیل اور آئی فون فائیو فروخت کرنے والے کئی اسٹوروں کے باہر شائقین کئی دنوں سے کیمپ لگائے اپنی باری کاانتظار کررہے ہیں جہاں اس کی فروخت جمعے کی شام شروع کی جارہی ہے۔

ابھی تک صرف آئی فون فائیو ایشیائی ممالک کے کچھ خوش نصیبوں کے ہاتھوں میں پہنچا ہے، لیکن اپیل کمپنی کا کہناہے کہ اس نئے سمارٹ فون کی مانگ ریکارڈاپنی سطح پرہے، اور فروخت شروع ہونے کے بعد پہلے 24 گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ پیشگی آرڈرز موصول ہوئے ہیں، جو پچھلے ماڈل آئی فون فورایس کے مقابلے میں دوگنا تعداد ہے۔

تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ اپیل ستمبر کے آخرتک اپنے ایک کروڑ فون بیچنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

نیا فون اپنے پچھلے ماڈل کے مقابلے میں لمبااور پتلا ہے۔ اس کی سکرین کا سائز بڑا ہے اور اس میں نیا طاقت ور پراسیسر لگایا گیا ہے۔ فون میں تیزترین موبائل نیٹ ورک کی ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG