ایرانی حکام نے منشیات سمگل کرنےکا جرم ثابت ہوجانے پر چھ آدمیوں کو موت کی سزا دی ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ان آدمیوں کو ہفتے کے دن اصفہان کے ایک جیل میں پھانسی پر لٹکادیا گیا۔
اسلامی شرعی قانون کے تحت، جس پر ایران میں عمل کیا جاتا ہے، قتل، جنسی تشدّد، مسلح ڈکیتی اور منشیات کا کاروبار وہ جرائم ہیں ، جن کی سزا موت ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے پچھے سال اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ سزائے موت پر عمل درآمد کے معاملے میں ایران ، دنیا میں چین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔