رسائی کے لنکس

مشرقی ایران میں زلزلے سے ایک شخص ہلاک


ایرانی صوبے کرمانشاہ میں زلزلے سے بڑی تعداد میں مکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ فائل
ایرانی صوبے کرمانشاہ میں زلزلے سے بڑی تعداد میں مکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ فائل

ایران کے جنوب مشرقی حصے کو جمعے کے روز ایک طاقت ور زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کی شدت 5.6 تھی۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور کئی دیہاتوں میں مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ارنا نے ہلال احمر کے ایک صوبائی سربراہ رسول راشکی کے حوالے سے کہا ہے کہ زلزلے سے ایک 18 سالہ لڑکی ہلاک ہوئی۔

زلزلے کے بعد بھی کئی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔

راشکی کا کہنا ہے کہ مقامی رپورٹرز کی اطلاع کے مطابق زلزلے سے دو اور لوگ بھی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

امریکہ کے جیالوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.5 تھی اور اس کا مرکز زاہدان سے 200 کلو میٹر جنوب مغرب میں 26 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ایران اہم جیالوجیکل فالٹ لائنز پر واقع ہے اور حالیہ برسوں میں وہاں کئی تباہ کن زلزلے آ چکے ہیں۔ پچھلے سال نومبر میں مغربی صوبے کرمانشاہ میں 7.3 قوت کے زلزلے میں 620 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔

سن 2003 میں جنوب مشرقی صوبے کرمان میں 6.6 قوت کے زلزلے سے تاریخی شہر بام زمین بوس ہو گیا تھا اور 31 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG