ایران میں جمعے کو 'آرمی ڈے' منایا گیا ہے۔ اس دوران سڑکوں پر فوجی گاڑیوں کے بجائے جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرنے والی گاڑیاں، موبائل اسپتال اور طبّی سامان لے جانے والی دیگر گاڑیاں گشت کرتی رہیں۔
کرونا وائرس سے جنگ میں طبی آلات ہی اسلحہ ہیں

1
'یوم فوج' کے موقع پر "ملک کے محافظ، صحت میں مددگار" کے عنوان سے ایک چھوٹی سی فوجی پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ پریڈ میں شریک کمانڈوز نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہنے ہوئے تھے۔

2
یہ پریڈ عام طور پر ہونے والی فوجی پریڈ سے خاصی مختلف تھی۔ اس میں نہ تو اسلحے کی نمائش کی گئی اور نہ ہی جنگی طیاروں کی گھن گرج سنائی دی۔ بلکہ فوجی گاڑیاں بھی سڑکوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرتی دکھائی دیں۔

3
ایران میں 'آرمی ڈے' کے موقع پر فوج کے پیرامیڈیکل دستوں نے طبی آلات کے ساتھ سڑکوں پر گشت کیا۔

4
فوجی گاڑیاں سڑکوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کرتی رہیں۔
فیس بک فورم