رسائی کے لنکس

ایران میں فضائی دفاع کےنئے میزائل نظام کی تیاری


ایران میں فضائی دفاع کےنئے میزائل نظام کی تیاری
ایران میں فضائی دفاع کےنئے میزائل نظام کی تیاری

ایران نے کہا ہے کہ اُس نے فضائی دفاع کے لیے میزائل کے ایک نئے نظام کی پیداوار شروع کر دی ہے جو نیچی اور درمیانی بلندی پر پرواز کرنے والے جدید طیاروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مطابق وزیر دفاع احمد واحدی نے اتوار کو تہران میں اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دفاعی میزائل کا نام ”مَرسد“ ہے جس کا فارسی زبان میں مطلب گھات لگانا ہے۔

تہران کے خلائی اور فوجی منصوبے مغربی ملکو ں کے لیے باعث پریشانی ہیں اور انھیں خدشہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو ایران جوہری ہتھیار داغنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG