ایران میں حکام نے ایک جوہری تنصیب کو نقصان پہنچانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حکام ان افراد پر کچھ عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھے اور انھیں پلانٹ کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے کی کوشش سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
صالحی نے اس پلانٹ کا نام بتانے سے گریز کیا جسے یہ مشتبہ افراد نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ تاحال یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ یہ لوگ کب سے حکام کی حراست میں ہیں۔
اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو خطرہ کو تصور کرتے ہوئے کہہ چکا ہے کہ اگر تہران نے اس پر کام بند نہ کیا تو وہ اس کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔
ایران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ امریکہ اور اس کے بعض اتحادی اس موقف سے متفق نہیں اور وہ تہران پر متعدد تعزیرات بھی بعد عائد کرچکے ہیں۔