رسائی کے لنکس

ایران میں دو ارب بیرل خام تیل کے نئے ذخائر دریافت


ایران کے شمالی ساحلی علاقے پارس میں واقع ریفائنری کا ایک منظر۔ فائل فوٹو
ایران کے شمالی ساحلی علاقے پارس میں واقع ریفائنری کا ایک منظر۔ فائل فوٹو

مطالعاتی رپورٹس کی بنیاد یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ صوبہ لرستان کے علاقے غالی کوہ میں شیل آئل کے  ذخائر  کی مقدار دو ارب بیرل کے لگ بھگ ہے۔

ایران کے مغربی صوبے لرستان میں خام شیل آئل کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں اورہفتے کے روز سرکاری شعبے کی قومی آئل کمپنی این آئی او سی کے ایک سینیئر عہدے دار نے بتایا کہ ان ذخائر کا تخمینہ دو ارب بیرل سے زیادہ ہے۔

این آئی او سی نے ڈپٹی ڈائریکٹر باحمان سلیمانی کا کہنا ہے کہ مطالعاتی رپورٹس کی بنیاد یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ صوبہ لرستان کے علاقے غالی کوہ میں شیل آئل کے ذخائر کی مقدار دو ارب بیرل کے لگ بھگ ہے۔

انہوں نے ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے تسنیم کو بتایا کہ خام کر وڈ آئل کی یہ قسم لائٹ آئل کی ہے۔

سلیمانی کا کہنا تھاکہ اس علاقے میں شیل گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام جاری ہےاوراس بارے میں مطالعاتی رپورٹس اس سال اکتوبر تک مکمل کر لی جائیں گی ۔

ایران میں تیل کے معلوم ذخائر تقربیاً 160 ارب بیرل ہیں، جو دنیا میں موجود تیل کے کل ذخائر کا تقریباً 10 فی صد ہے۔

تیل کی دولت کے اعتبار سے ایران دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔

XS
SM
MD
LG