عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے اور کئی برسوں سے عائد بعض اقتصادی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران میں جمعہ کو پہلے پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ 290 نشستوں کی پارلیمان اور 88 رکنی مجلس خبرگان رہبری کے لیے تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
ایران میں پارلیمانی انتخابات

1
عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے اور کئی برسوں سے عائد بعض اقتصادی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران میں جمعہ کو پہلے پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

2
290 نشستوں کی پارلیمان اور 88 رکنی مجلس خبرگان رہبری کے لیے تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

3
شوریٰ نگہبان نے رواں ماہ ہی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند تقریباً 12 ہزار امیدواروں میں سے نصف کو مسترد کر دیا تھا جن میں اکثریت اعتدال پسندوں کی ہے۔

4
ایران کے صدر حسن روحانی نے پارلیمانی انتخابات کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔