رسائی کے لنکس

ایران کے خلاف پابندیوں پر اقوامِ متحدہ میں سفارت کاروں کے مذاکرات


ایران کے خلاف پابندیوں پر اقوامِ متحدہ میں سفارت کاروں کے مذاکرات
ایران کے خلاف پابندیوں پر اقوامِ متحدہ میں سفارت کاروں کے مذاکرات

ایک ایسے وقت میں جب امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف پابندیوں کی ایک اور قسط کے لیے زور لگا رہا ہے، اسی مسئلے پر چھ عالمی طاقتوں کے سفارت کار اقوامِ متحدہ میں یکجا ہورہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکہ کے ساتھ ساتھ جرمنی کے سفیرایران کے خلاف ممکنہ پابندیوں پر غور کرنے کے لیے بدھ کے روز نیو یارک میں اکٹھے ہورہے ہیں۔

اسی دوران ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی صدر براک اوباما سے کہا ہے کہ وہ ایران کو دھمکیاں دینا بند کردیں۔

مسٹر احمدی نژاد نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صدر اوباما کو ایک مراسلہ بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مراسلے کے متن کو جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔

صدر احمدی نژاد نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران مسٹر اوباما کو خارجہ پالیسی میں کامیابی کا واحد موقع فراہم کرتا ہے۔

صدر اوباما اس وقت تہران کے خلاف اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی چوتھی قسط کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG